ہندوستان، موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک

ملک کے صوبے اتر کھنڈ میں  شدید بارشیں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا موجب بنیں

1721782
ہندوستان، موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک

ہندوستان  کے شمالی اترکھنڈ میں  موسلا دھار بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش اراضی سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کے صوبے اتر کھنڈ میں  شدید بارشیں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا موجب بنیں۔

صوبے بھر میں سڑکیں اور مکانات زیر آب آ گئے۔

ہالدوانی علاقے کے پل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

ہندوستانی میڈیا  کے مطابق  سیلاب  کی آفت سے 16 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔ بھارتی منتری   نریندرا مودی نے  صوبے کی صورتحال  پر غور کرنے کے لیے  صوبائی  وزیر اعلی  پشکار سنگھ دھامی سے ملاقات کی ۔

ملک کے محکمہ موسمیات نے    خبر دار کیا ہے کہ   آئندہ کے چند روز  شدید بارشوں کا سلسلہ جاری  رہے گا۔

 


 



متعللقہ خبریں