جاپان کی طرف سے افغانستان کے لئے 190ملین ڈالر انسانی امداد کا اعلان

طالبان کے جامع سیاسی مرحلے پر عمل پیرا ہونے کی صورت میں ملک کی تعمیر نو کے لئے ضروری انسانی وسائل، امدادی فنڈز اور تعاون کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا: وزیر اعظم فومیو کیشیدا

1718942
جاپان کی طرف سے افغانستان کے لئے 190ملین ڈالر انسانی امداد کا اعلان

جاپان نے افغانستان کے لئے تقریباً 190 ملین ڈالر مالیت کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے آن لائن جی 20 اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ جاپان افغانستان کو 190 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امدادی فنڈ رواں سال کے آخر تک بین الاقوامی اداروں کی وساطت سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔ ہمارا مقصد اس وقت درپیش انسانی بحران میں افغان عوام کی مدد کرنا ہے۔

کیشیدا نے گذشتہ جمعے کے دن کُندز میں ایک مسجد پر بم حملے کی بھی مذمت کی اور کہا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی برادری کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے اور ہم متعلقہ مخاطبین کے ساتھ تعاون کی حالت میں رہ کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی کوششوں میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

انہوں نےکہا ہے کہ اگر طالبان ایک جامع سیاسی مرحلے پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو ملک کی تعمیر نو کے لئے ضروری انسانی وسائل، امدادی فنڈز اور تعاون کی بحالی کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال ماہِ اگست میں 20 سال کے بعد طالبان دوبارہ اقتدار میں آ گئے۔ طالبان انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں