طالبان کا صوبہ پنج شیر پر قبضے کا دعوی، احمد شاہ مسعود مذاکرات پر آمادہ

کابل میں  شوری برائے علمائے افغانستان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ لڑائی میں مقامی ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی مقابلے میں مارے گئے ہیں، جب کہ گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز طالبان کے کنٹرول میں ہیں

1702978
طالبان کا صوبہ پنج شیر پر قبضے کا دعوی، احمد شاہ مسعود مذاکرات پر آمادہ

طالبان نے  صوبہ  پنج شیر کے صدر مقام، گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا۔

خبر کے مطابق طالبان نے شمالی اتحاد کے گڑھ وادی پنجشیر کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا۔

کابل میں  شوری برائے علمائے افغانستان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ لڑائی میں مقامی ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی مقابلے میں مارے گئے ہیں، جب کہ گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  این آر اے ایف کے متعدد کمانڈرز اور جنگجو جھڑپوں میں مارے گئے اور کئی فرار ہو گئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں، کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، سب مل کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

دوسری جانب احمد مسعود کے  پنج شیر میں ہونے کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور اطلاعات ہیں کہ احمد مسعود طالبان کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز کے دوران طالبان کی جانب سے کئی بار  پنج شیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے جبکہ  قومی مزاحمتی محاذ افغانستان نے ہر بار طالبان کے دعوے کی تردید کی ہے۔ 

 

 



متعللقہ خبریں