ہم کابل ہوائی اڈے سے باہر کے افراد کے انخلا کا بندوبست کرنے سے قاصر ہیں، امریکہ

ابتک  حامد کرزئی  ہوائی اڈے سے ابتک  کابل سے 7 ہزار افراد کا انخلا ممکن بنا ہے

1694496
ہم کابل ہوائی اڈے سے باہر کے افراد کے انخلا کا بندوبست کرنے سے قاصر ہیں، امریکہ

امریکی  دفترِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  کا کہناہے کہ افغان دارالحکومت کابل سے  انخلا کے عمل میں ہمارے پاس ہوائی اڈے سے   دور کے علاقے تک رسائی کا امکان نہیں  ہے۔

پرائس نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ  حامد کرزئی  ہوائی اڈے سے ابتک  کابل سے 7 ہزار افراد کا انخلا ممکن بنا ہے۔

اسوقت  کاغذی کاروائی مکمل ہونے والے 6 ہزار کے قریب افراد موجود ہونے کا ذکر کرنے والے پرائس نے بتایا کہ  یہ افراد قلیل مدت کے اندر طیاروں پر سوار  ہوتے ہوئے اس ملک سے روانہ ہو جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انخلا کے عمل میں تیزی لانے کے زیر مقصد کابل کو قونصلیٹ جنرل کے مزید کارکنان بھیجے گئے ہیں ، جبکہ بعض کو ٹرانزٹ امور سر انجام دینے کے لیے قطر اور کویت  بھیجا گیا ہے۔

پرائس نے مزید بتایا ہے کہ ہوائی اڈے سے باہر کے علاقوں میں موجود افراد تک رسائی  کا بندوبست ہمارے پاس موجود نہیں ۔



متعللقہ خبریں