ہم افغانوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع کروانے کے حق میں ہیں: سرگے لاوروف

افغانستان میں نمائندہ حکومت کی تشکیل میں معاونت کے لئے قومی ڈائیلاگ شروع کیا جانا ضروری ہے، ہم ماسکو فارمیٹ کو فعال کرنے کے لئے تیار ہیں: لاوروف

1694058
ہم افغانوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع کروانے کے حق میں ہیں: سرگے لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں نمائندہ حکومت کی تشکیل میں معاونت کے لئے قومی ڈائیلاگ شروع کیا جانا ضروری ہے۔

لاوروف اور لیبیا قومی اتحاد حکومت کی وزیر خارجہ نجلہ المنغوش نے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاوروف نے کہا ہے کہ "اس وقت افغانستان کی پوری زمین طالبان کے زیرِ کنٹرول نہیں ہے"۔

انہوں نے وادی پنج شیر کی مزاحمتی فورسز کے طالبان کے خلاف حرکت میں آنے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ اس صورتحال میں روس زیادہ اصولی قدم اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، افغانستان میں نمائندہ حکومت کی تشکیل میں معاونت کے لئے ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کے حق میں ہیں۔

لاوروف نے کہا ہے کہ درپیش صورتحال میں افغانستان میں قومی ڈائیلاگ کے ساتھ ہر طرح  کے تعاون کے لئے، ہم خارجی شرائط کی تشکیل سے متعلق اپنی اصولی پوزیشن کی تصدیق کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات علاقائی قد و کاٹھ تک پہنچ گئے ہیں۔ نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ دُور کے ممالک بھی ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ان حالات میں ہم مسئلہ افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کو فعال کرنے کے لئے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے، طالبان کے ملک کی دیگر سیاسی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہونے سے متعلق جاری کئے گئے بیان کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں