طالبان نے ملک بھر میں" عام معافی" کا اعلان کر دیا

طالبان کے کمیشن برائے ثقافت انعام اللہ سمان غنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام معافی اس لیے دی گئی ہے تاکہ سب لوگ اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کر سکیں

1692555
طالبان نے ملک بھر میں" عام معافی" کا اعلان کر دیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے دو ہی دن بعد طالبان نے سارے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اعلان کا ایک بڑا مقصد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں واپسی قرار دیا گیا ہے۔

طالبان کے کمیشن برائے ثقافت انعام اللہ سمان غنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام معافی اس لیے دی گئی ہے تاکہ سب لوگ اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کر سکیں۔

انہوں نے خواتین سے بھی کہا کہ وہ ملکی قیادت میں اپنا کردار ادا کریں،حکومتی ڈھانچہ کس قسم کا ہوگا فی الوقت یہ واضح نہیں ہے لیکن تجربات کی روشنی میں ہم ملک کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہیں گے جس میں ملک کے تمام طبقات اپنی نمائندگی کر سکیں۔

انعام اللہ نے مزید کہا کہ  ملک کی اکثریت  ویسے ہی مسلمان ہے لہذا ہم انہیں  اسلام اپنانے پر مجبور نہیں کر سکتے جبکہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان عوام طالبان کے طرز حکومت کو قبول کر لیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں