امریکہ نے جلد بازی میں ملک چھوڑا،طالبان امن کے خواہاں نہیں: اشرف غنی

پارلیمان سے خطاب کے دوران افغان صدر نے کہا کہ جو موجودہ صورتحال ہے اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ امریکہ نے جلد بازی میں افغانستان سے انخلا کیا،امریکی مکمل انخلا کے سنگین نتائج ہوں گے

1684196
امریکہ نے جلد بازی میں ملک چھوڑا،طالبان امن کے خواہاں نہیں: اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں طالبان کی طرف سے بڑھتے ہوئے کنٹرول کی ذمہ داری امریکہ پرڈال دی اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں انخلا کے نتیجے میں سلامتی کی بدترین صورتحال ہے۔

 خبر کے مطابق، پارلیمان سے خطاب کے دوران افغان صدر نے کہا کہ جو موجودہ صورتحال ہے اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ امریکہ نے جلد بازی میں افغانستان سے انخلا کیا،امریکی مکمل انخلا کے سنگین نتائج ہوں گے۔

دوسری جانب، افغان  فوج  نے بتایا کہ جنوبی اور مغربی حصے کے تین صوبوں میں سلامتی  کی صورتحال "انتہائی نازک" ہے جہاں طالبان اور افغان فوج کے مابین جھڑپیں تیز ہوچکی ہیں۔

گزشتہ روز بھی افغان صدر اشرف غنی نے ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں وہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔

افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اگلے چھ ماہ میں تبدیل ہوجائے گی اور افغان شہروں کی سلامتی ان کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے، وہ امن نہیں چاہتے یا تو ملک کی ترقی نہیں چاہتے اور طالبان نے باغی گروپوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جبکہ طالبان ہمارے لیے ماضی جیسا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں