گزشتہ سال کے عام انتخابی نتائج میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے:برمی فوج

انتخابی کمیشن کے صدر تھئین سو نے بتایا کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں سو چی کی  سیاسی جماعت قومی ڈیموکریسی اتحاد نے دھاندلی کی تھی جس پر ہماری تفتیش مکمل ہو گئی ہے

1680781
گزشتہ سال کے عام انتخابی نتائج میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے:برمی فوج

میانمار میں  اقتدار پر قابض فوج  نے 8 نومبر کو ہوئے عام انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔

یکم فروری کو ایک بغاوت کے نتیجے میں اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوج کے انتخابی کمیشن کے صدر تھئین سو نے بتایا کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں سو چی کی  سیاسی جماعت قومی ڈیموکریسی اتحاد نے دھاندلی کی تھی جس پر ہماری تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔

صدر نے بتایا کہ ان انتخابات میں ایک کروڑ دس لاکھ  سے زائد ووٹ جعلی پڑے تھے جبکہ انتخابات میں غیر منصفانہ مقابلے بازی اور انتخابی نتائج میں  ہیرا پھیری سے متعلقہ دلائل ثابت ہو چکے ہیں۔

البتہ انہوں نے نئے انتخابات کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔

واضح رہے کہ میانمار میں گزشتہ سال8 نومبر کو ہوئے عام انتخابات میں سابق لیڈر اور وزیر خارجہ سو چی آنگ کی NLD  پارٹی نے پارلیمان  میں 238 اور سینیٹ میں 138 نشستیں حاصل کی تھیں مگر ملکی فوج نے ان انتخابات میں دھاندلی کو بنیاد بنا کر یکم فروری کو اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں