مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے  کشمیری  نوجوانوں کو شہید  کر ڈالا

1679128
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں  کے دوران  مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

 قابض فوج نے ضلع سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے  کشمیری  نوجوانوں کو شہید  کر ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع میں تا حال فوج کی کاروائیاں جاری ہیں، اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی مکمل طور پر ناکہ بندی کر دی گئی  ہے جب کہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسو بھی معطل ہے۔

 



متعللقہ خبریں