طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دوحہ میں مذاکرات

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوحہ مذاکرات میں شرکت کے لیے سابق صدر حامد کرزئی اور چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ متعدد اعلٰی عہدیداروں کے ساتھ قطر پہنچ گئے ہیں

1676670
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دوحہ میں مذاکرات

افغان حکومت کے نمائندے اور طالبان رہنماؤں کے درمیان آج ہفتے کے روز دوحہ میں مذاکرات ہورہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوحہ مذاکرات میں شرکت کے لیے سابق صدر حامد کرزئی اور چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ متعدد اعلٰی عہدیداروں کے ساتھ قطر پہنچ گئے ہیں۔

عبداللہ عبداللہ نے دوحہ روانگی سے قبل کہا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن مذاکرات کی میز پر امن کی اشد ضرورت ہے۔ دوسری طرف طالبان نے حالیہ دنوں میں افغانستان میں اپنے حملے تیز کردیے ہیں اور ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کا دعوی بھی کیا ہے۔ ادھر پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے افغانستان میں قیامِ امن کے حوالے سے مجوزہ تین روزہ ’افغان امن کانفرنس‘ کو انعقاد سے ایک روز قبل مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں