بھارت نے چین کی سرحد پر50 ہزار مزید فوجی تعینات کردیئے

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق، بھارت نے جموں و کشمیر او رلداخ کے علاقے میں کم از کم پچاس ہزار فوجی متعین کیے ہیں

1666234
بھارت نے چین کی سرحد پر50 ہزار مزید فوجی تعینات کردیئے

بھارت نے حالیہ مہینوں میں چین کی سرحد پر پچاس ہزار سے زائد فوجی تعینات کر دئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق، بھارت نے جموں و کشمیر او رلداخ کے علاقے میں کم از کم پچاس ہزار فوجی متعین کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  فوجیوں کے علاوہ علاقے میں بھاری توپ خانہ اور جنگی طیارے بھی روانہ کیے جا چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ چین کی سرحد پربھارت نے دو لاکھ سے زائد فوجی اور چار لاکھ سے زائد پیرا ملیشیا  متعین کر رکھے ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  کسی بھی قسم کی غلط حرکت دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپ کا باعث بن سکتی ہے جس کے بارے میں بھارتی فوج نے تاحال کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں