شمالی کوریا: مذاکرات تو ایک طرف ہم امریکہ سے کسی رابطے تک کا نہیں سوچ رہے

امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل ہمیں کسی نتیجے پر نہیں پہنچا رہا صرف اور صرف ہمارا قیمتی وقت ضائع کر رہا ہے: وزیر خارجہ ری سون گوون

1663892
شمالی کوریا: مذاکرات تو ایک طرف ہم امریکہ سے کسی رابطے تک کا نہیں سوچ رہے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ جوہری اسلحے کے مذاکرات جاری رکھنے کے بارے میں گرمجوش نہیں ہیں۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری سون گوون  نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "مذاکرات تو ایک طرف ہم امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا رابطہ تک قائم کرنے کا نہیں سوچ رہے۔ یہ عمل ہمیں کسی نتیجے پر نہیں پہنچا رہا صرف اور صرف ہمارا قیمتی وقت ضائع کر رہا ہے "۔

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی بہن نے بھی کل جاری کردہ بیان  میں کہا تھا کہ مذاکرات کی توقع امریکہ کو مایوس کرے گی۔

کِم نے کہا تھا کہ "اہم بات خواب دیکھنا نہیں اس کی تعبیر بتانا ہے"۔

سفیر رِی نے کہا ہے کہ کِم کے بیان نے امریکہ کے عاجل تحکم، اندازوں اور توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے گذشتہ ہفتے حزب اقتدار کوریا لیبر پارٹی کے اجلاس میں حکام سے امریکہ کے ساتھ ڈائیلاگ اور ملاقات کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی تھی۔

دوسری طرف امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے جونگ اُن کے بیانات کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک" دلچسپ اشارہ" قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں