امریکہ نے ایران کی 33 ویب سائٹس بند کردیں

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کو ایرانی حکومت کے زیرانتظام ذرائع ابلاغ کی 33 ویب سائٹس اور عراقی گروپ کتائب حزب اللہ کی تین ویب سائٹس ہوسٹنگ کے زمرے میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی بنا پر بند کر دی ہیں

1663153
امریکہ نے ایران کی 33 ویب سائٹس بند کردیں

امریکہ نے ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی سمیت 33 ویب سائٹس بند کردیں۔

واضح رہے کہ ویب سائٹس ایران میں قدامت پسند ابراہیم رئیسی کے صدر بننے کے بعد بند کی گئیں۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کو ایرانی حکومت کے زیرانتظام ذرائع ابلاغ کی 33 ویب سائٹس اور عراقی گروپ کتائب حزب اللہ کی تین ویب سائٹس ہوسٹنگ کے زمرے میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی بنا پر بند کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹس امریکی ڈومینز پر بنائی گئی تھیں اور یہ عمل ایران اور عراقی گروپ پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی انگریزی اور عربی زبان کی بڑی ویب سائٹس پریس ٹی وی اور العالم نیوز نیٹ ورک سمیت یمن کے حوثی ٹیلی ویژن چینل المسیرہ دیکھنے والوں کے لیے ایک صفحے پر مشتمل بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ویب سائٹس کو’امریکی حکومت نے بند کیا ہے۔' ویب سائٹس کی بندش میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) اور محکمہ تجارت نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ بند کی جانے والی 33 ویب سائٹس ایران کے اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین (آئی آر ٹی وی یو)کے زیرانتظام چلائی جاتی تھیں۔ خود یہ ادارہ پاسدران انقلاب کی کور القدس فورس (آئی آر جی سی) کے زیرانتظام ہے۔

آئی آر ٹی وی یو اور آئی آر جی سی دونوں امریکی پابندیوں کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔ ان پابندیوں کی وجہ سے امریکی شہریوں، اداروں، غیرملکی یا غیرامریکی اداروں کا ان اداروں کے ساتھ کاروبار کرنا غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے ادارے جن کی ذیلی ادارے امریکہ میں ںہیں ہیں ان کا بھی ایرانی اداروں یا ان کے ذیلی اداروں کے ساتھ کاروبار غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

عراقی گروپ کتائب حزب اللہ کی تین ویب سائٹس بھی بند کی گئی ہیں۔ عراقی سخت گیر فوجی دھڑے کے تہران کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ واشنگٹن اس دھڑے کو باضابطہ طور پر دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔



متعللقہ خبریں