طالبان نے عید الفطر کے دوران نافذ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے: افغانستان وزارت دفاع

فائر بندی کے دوران طالبان عسکریت پسندوں نے مختلف اضلاع میں حملے کئے  جن کے نتیجے میں 21 شہری ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ہیں: فواد امان

1640266
طالبان نے عید الفطر کے دوران نافذ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے: افغانستان وزارت دفاع

افغانستان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طالبان نے عید الفطر کے دوران نافذ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے کہا ہے کہ فائر بندی کے دوران طالبان عسکریت پسندوں نے مختلف اضلاع میں حملے کئے  جن کے نتیجے میں 21 شہری ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ہیں۔

امان نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فائر بندی کی مدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ سے آپریشن شروع کر دئیے ہیں۔ حالِ حاضر میں 10 صوبوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

طالبان کی طرف سےموضوع کے بارے میں  تاحال  کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں