افغانستان: عید الفطر کے دوران اعلان کی گئی تین روزہ فائر بندی کا نفاذ ہو گیا

غیر ملکی افواج کے ملک سے انخلاء کا یہ دور طالبان کے پاس قیام امن  کے لئے ایک اہم موقع ہے، اب ہم تباہی نہیں ترقی چاہتے ہیں: صدر اشرف غنی

1638928
افغانستان: عید الفطر کے دوران اعلان کی گئی تین روزہ فائر بندی کا نفاذ ہو گیا

افغانستان میں عید الفطر کے دوران اعلان کردہ تین روزہ فائر بندی کا نفاذ ہو گیا ہے۔

طالبان نے گذشتہ ہفتے ملک بھر میں 3 روزہ فائر بندی کا اعلان کیا تھاجس کے جواب میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی سکیورٹی فورسز کو 3 روزہ فائر بندی پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے تھے۔

نمازِ عید کے بعد جاری کردہ بیان میں صدر اشرف غنی نے طالبان سے اس تین روزہ فائر بندی کو پائیدار بنانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے ملک سے انخلاء کا یہ دور طالبان کے پاس قیام امن  کے لئے ایک اہم موقع ہے ۔ افغان عوام جنگ کے خاتمے کی خواہاں ہے۔ ہمارے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ دھماکوں اور خود کش حملوں کا ذمہ دار کون ہے۔ اب ہم تباہی نہیں ترقی چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں