افغانستان: پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

کابل کے پیٹرول اسٹیشن میں کل رات لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک، بیسیوں گاڑیاں اور آئل ٹینکر ناکارہ

1632412
افغانستان: پیٹرول اسٹیشن پر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت  کابل کے پیٹرول اسٹیشن میں کل رات لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے شمالی علاقے شکار درّہ میں واقع پیٹرول اسٹیشن میں کل رات آگ لگ گئی جس پر صبح تک قابو پا لیا گیا ہے۔

طارق کے مطابق آگ  کی لپیٹ میں آکر 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر پیٹرول اسٹیشن  سے شروع ہو کر آئل ٹینکر تک پہنچ گئی۔آگ کی وجہ سے  بیسیوں گاڑیاں اور ٹینکر ناکارہ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں