میانمار :باغیوں اورفوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری

کیرن نیشنل یونین کا کہنا ہے کہ  متاثرہ علاقے مں گزشتہ ہفتوں کے دوران میانمار کی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے چوبیس ہزار سے زائد باشندے بے گھر ہو چکے ہیں

1629418
میانمار :باغیوں اورفوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری

میانمار میں کیرن نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے مسلح باغیوں اور ملکی فوج کے مابین خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔

خبرکے مطابق،یہ جھڑپیں تھائی لینڈ کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب ملکی فوج کی ایک بڑی چوکی پر ہوئیں۔

ان جھڑپوں کی تھائی لینڈ میں کیرن باغیوں کے سرکردہ نمائندوں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

کیرن نیشنل یونین کا کہنا ہے کہ  متاثرہ علاقے مں گزشتہ ہفتوں کے دوران میانمار کی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے چوبیس ہزار سے زائد باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔

 یاد رہےکہ میانمار میں یکم فروری کے روز فوج کے طرف سے بغاوت اور اقتدار پر قبضے کے بعد سے ملکی اقلیتوں کے خلاف عسکری طاقت کا استعمال جاری ہے، جس دوران فوج کی طرف سے وقفے وقفے سے فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں