افغانستان، حسن قرات کے مقابلے کے دوران راکٹ حملہ

لوگار صوبے میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک پولیس گاڑی پر مسلح حملے میں 8 پولیس اہلکار جان بحق  ہو گئے

1628669
افغانستان، حسن قرات کے مقابلے کے دوران راکٹ حملہ

افغان صوبے قنار میں ماہ رمضان کی مناسبت سے منعقدہ حسن قرات کے مقابلے  کی تقریب  پر راکٹ حملے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

قنار کے گورنر اقبال سعید نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ دفتر ِ گورنر میں حسن قرات کا مقابلہ  منعقد ہو رہا تھا کہ عمارت پر راکٹ آن لگا جس سے  گورنر کے تین محافظین سمیت 13 حافظین زخمی ہو گئے، یہ حملہ اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

دوسری جانب آج صبح لوگار صوبے میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک پولیس گاڑی پر مسلح حملے میں 8 پولیس اہلکار جان بحق  ہو گئے۔

اقوام ِ متحدہ کے افغانستان امدادی مشن  نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اس ملک میں 573 شہریوں کے حملوں  میں ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

شہریوں کی ہلاکتوں میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہونے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ جانی نقصان  کا 43.5 فیصد طالبان ،17 فیصد حکومت نواز گروہ اور 5 فیصد داعش  دہشت گرد تنظیم   جبکہ باقی ماندہ  پر حکومت مخالف گروہوں کو ذمہ دار ٹہرایا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں