بھارت میں کورونا بے قابو،یورپی یونین مدد کےلیے تیار

یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین نے  کہا ہے کہ  بھارت  کی موجودہ صورتحال تشویش ناک ہے جس پر ہم اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کریں گے

1628361
بھارت میں کورونا بے قابو،یورپی یونین مدد کےلیے تیار

 یورپی یونین بھارت میں کورونا  کی  بے قابو ہوئی  وبا کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد روانہ کر رہی ہے۔

 یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لین نے  کہا ہے کہ  بھارت  کی موجودہ صورتحال تشویش ناک ہے جس پر ہم نے  یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی حکومت کی درخواست پر یورپی یونین اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مدد کرے گی ،ہم بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔

بتایا گیاہے کہ  جلد ہی بھارت کو آکسیجن اور ادویات روانہ کی جائیں گی۔

واضح رہےکہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا بے قابو ہو رہی ہے  جس کے نتیجے میں متاثرین کی یومیہ تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں