میانمار میں ہلاکتوں کی تعداد 581 ہو گئی،عوام کا احتجاج بھی جاری

میانمار میں فوج کے ہاتھوں گزشتہ دو ماہ کے دوران 581 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد ملک بھر کے عوام نے جرات مندانہ اور بے باک انداز میں سڑکوں پر مظاہرے شروع کررکھے ہیں۔

1616263
میانمار میں ہلاکتوں کی تعداد 581 ہو گئی،عوام کا احتجاج بھی جاری

میانمار میں فوج کے ہاتھوں گزشتہ دو ماہ کے دوران 581 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد ملک بھر کے عوام نے جرات مندانہ اور بے باک انداز میں سڑکوں پر مظاہرے شروع کر رکھے  ہیں۔

امدادی ادارہ برائے سیاسی اسیران AAPP کے مطابق، فروری میں فوج کی جانب سے اقتدار پر کیے گئے قبضے کے خلاف متعدد لوگوں کو آن لائن اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا زیادہ محفوظ اور مستحکم طریقہ لگا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مختلف انداز اپناتے ہوئے مالی امداد کے لیے ہر چیز آن لائن فروخت کرنی شروع کردی ہے۔

میانمار میں اس وقت کپڑے اور کھلونوں سے لے کر موسیقی کے اسباق اور بیرونی مہم جوئی تک سب کچھ فروخت ہورہا ہے، غیر ملکی دوستوں کو عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے لیکن دراصل یہ  مالی امداد سان سوچی کی منتخب حکومت کو ختم کرنے کو چیلنج کرنے کے لیے سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لی جمع کی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب  برمی فوج نے کاچین نامی صوبے میں مظاہرین کے خلاف چھاپے کی آڑ میں ایک گرجا گھرپر دھاوا بول دیا۔

بتایا  گیاہے کہ فوجیوں نے گرجے کے دروازے توڑ ڈالے اور دیگر اشیا کو بھی نقصان پہنچا یا۔

 

 



متعللقہ خبریں