انڈونیشیا میں سیلابی کیچڑ نے تباہی مچادی،ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زیادہ ہو گئی

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی جب کہ تودے گرنے  کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی جس کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1615503

 خبر کے مطابق ، اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے اب تک بارشوں، مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب نے تباہی مچادی،جب کہ فلوریس جزیرے کے مشرقی علاقے میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جن کے ملبے تلے 9 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سپتالوں میں 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے اکثریت کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے، 9 زخمیوں کی تعداد حالت نازک ہےجبکہ اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور خراب موسم کا سلسلہ اگلے ہفتے بھی جاری رہے گا اس لیے سمندر پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعللقہ خبریں