چین پاکستان کو 5 لاکھ  کورونا وائرس ویکسین عطیہ کرے گا

سو سے زائد ممالک نے چین سے ویکسین کی طلب کی ہے لیکن بیجنگ انتظامیہ، پاکستان کی ویکسین ضرورت کو فوقیت دے گی: وزیر خارجہ وانگ یی

1606841
چین پاکستان کو 5 لاکھ  کورونا وائرس ویکسین عطیہ کرے گا

چین نے رواں مہینے کے اواخر تک پاکستان کو 5 لاکھ  کورونا وائرس ویکسین عطیہ کرنے کا اعلان کیاہے۔

پاکستان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں وانگ نے کہا ہے کہ 100 سے زائد ممالک نے چین سے ویکسین کی طلب کی ہے لیکن بیجنگ انتظامیہ، پاکستان کی ویکسین ضرورت کو فوقیت دے گی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویکسین کی کُل 1.5 ملین خوراکوں کی بلا معاوضہ  فراہمی پر  چین کا شکریہ ادا کیا  اور کہا ہے کہ یہ ویکسین انسانوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

قریشی نے ، کووِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد  پاکستان کے وزیر اعظم  عمران خان کی بیمار پرسی پر چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین  نےیکم فروری اور 17 مارچ کو بھی پاکستان کو بلا معاوضہ ایک ملین  ویکسین فراہم کی تھی۔



متعللقہ خبریں