دوحہ میں بین الافغان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے

افغانستان میں تشدد کےخاتمے کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے

1588935
دوحہ میں بین الافغان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے

افغانستان میں تشدد کےخاتمے کے لئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

مذاکرات 6 جنوری کو شروع ہوئے تھے اور 26 جنوری کو طالبان وفد کے علاقائی ممالک کے دوروں کی وجہ سے ان میں وقفہ ڈالا گیا تھا۔

طالبان مذاکراتی وفد کے ترجمان محمد نائم وارداک نے پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کے نقطہ اختتام سے دوبارہ آغاز کے لئے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

وارداک نے کہا ہے کہ مذاکرات  کے مندرجات کے تعین کے لئےہم  گروپوں کی شکل میں کام کا آغاز کریں گے۔

افغانستان مذاکرتی وفد کے رکن غلام فاروق مجروح نے بھی کہا ہے کہ طویل وقفے کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور پہلی ملاقات میں مذاکرات  جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان حکومت نے طالبان کو مذاکراتی میز  ترک کر کے جنگ کی تیاریاں کرنے کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔



متعللقہ خبریں