میانمار: فوج نے فیس بک پر پابندی لگا دی

بتایا گیا ہے کہ ٹیلی مواصلاتی اداروں کو رواں ہفتے کے آخر تک اس آن لائن سوشل میڈیا نیٹ ورک تک رسائی منقطع کر دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

1577153
میانمار: فوج نے فیس بک پر پابندی لگا دی

میانمار میں اقتدار پر قبضہ کر لینے والی فوجی قیادت نے ملک میں فیس بک پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیلی مواصلاتی اداروں کو رواں ہفتے کے آخر تک اس آن لائن سوشل میڈیا نیٹ ورک تک رسائی منقطع کر دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ پیر کے روز فوجی بغاوت کے بعد فوج کے مخالفین نے فیس بک کے ذریعے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا تھا۔

اس دوران میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں تقریباً 20 مظاہرین نے زیر حراست سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  اس کے پاس سوچی اور گرفتار کر لیے گئے کئی سابقہ حکومتی رہنماؤں سے متعلق ابھی تک کوئی براہ راست معلومات نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں