ویت نام: مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا،عملےکے 15 افراد لا پتہ

مقامی پریس کےمطابق،  پاناما کا پرچم بردار یہ جہاز ملائیشیا سے ہانگ کانگ  7800ٹن   چکنی مٹی  لے کر جا رہا تھا  جو کہ  ویتنام کے صوبے بن تھوان کے قریب ڈوب گیا

1547927
ویت نام:  مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا،عملےکے 15 افراد لا پتہ

ویت نام  کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز ڈوبنے کے نتیجے میں  پندرہ افراد لا پتہ ہو چکے ہیں۔

 مقامی پریس کےمطابق،  پاناما کا پرچم بردار یہ جہاز ملائیشیا سے ہانگ کانگ  7800ٹن   چکنی مٹی  لے کر جا رہا تھا  جو کہ  ویتنام کے صوبے بن تھوان کے قریب ڈوب گیا ۔

 اس حادثے کے بعد  جہاز پر موجود عملے کے گیارہ چینی اور چار ویت نامی  افراد لا پتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

بتایا گیاہے کہ جہاز خراب موسم کی وجہ سے ڈوبا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں