بھارت میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد ہلاک

امدادی ٹیمیں منہدم ہونے والی عمارت میں پھنسے 20 تا 25 افراد  تک رسائی کی کوششوں میں مصروف ہیں

1494689
بھارت میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے متعدد افراد ہلاک

ہندوستان میں  ایک 4 منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے سے کم ازکم 10 افراد ہلاک جبہ 11 زخمی ہو گئے۔

صوبہ مہاراشٹرا  کے صدر مقام اور ملک کے فنانشنل سنٹر ممبئی  کے علاقے تھین میں علی الصبح ایک چار منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔

قومی آفت مداخلت فورس کے چیئر مین ستیا  پراد ہان   نے بتایا ہے کہ عمارت کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امدادی ٹیمیں منہدم ہونے والی عمارت میں پھنسے 20 تا 25 افراد  تک رسائی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ ماہ جون تا ستمبر کے دورانیہ میں مون سون بارشوں کے باعث پرانی اور کمزور عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے واقعات اکثر  پیش آتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں