ہانگ کانگ میں پولیس مزید بااختیار،بلاعدالتی حکم نامہ گھروں کی تلاشی لے سکے گی

ہانگ کانگ میں چین کی نیم خود مختار حکومت نے پولیس کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ کرتےہوئے اسے عدالتی حکم نامے کے بغیر گھروں کی تلاشی لینے کا پابند بنا دیا ہے

1450385
ہانگ کانگ میں پولیس مزید بااختیار،بلاعدالتی حکم نامہ گھروں کی تلاشی لے سکے گی

ہانگ کانگ میں چین کی نیم خود مختار حکومت  نے پولیس کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق ،اب پولیس عدالتی حکم نامے کے بغیر گھروں کی تلاشی لے سکے گی ۔

 دوسری جانب چین کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے ہانگ کانگ میں اپنی ایپ کے استعمال کو بھی  روک دیا ہے۔

یہ فیصلہ ہانگ کانگ میں نئے متنازعہ سلامتی  قوانین کی منظوری کے پیش نظر عمل میں آیا ہے۔

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے مطابق ہانگ کانگ میں حالیہ واقعات کی روشنی میں اسمارٹ فون ایپ کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نئے سلامتی قانون کے نفاذ کے نتیجے میں ہانگ کانگ کی حکومت اور پولیس نے صارفین کی معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کی سروس کو بھی روک دیا تھا۔



متعللقہ خبریں