چینی پارلیمان نے ہانگ کانگ سے متعلق متنازعہ سلامتی قانون قبول کرلیا

خیال ہے کہ یہ پیش رفت امریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس نئے قانون سے ہانگ کانگ کی آزادی پر قدغن لگے گی

1446052
چینی پارلیمان نے ہانگ کانگ سے متعلق  متنازعہ سلامتی قانون قبول کرلیا

چینی پارلیمان نے ہانگ کانگ کے لیے ایک متنازعہ سلامتی قانون کی منظوری دے دی ہے۔

اسے 23 سال قبل برطانیہ سے چینی عملداری میں واپس آنے والے اس خود مختار علاقہ کے لیے ایک بڑی بنیادی تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔

یہ پیش رفت امریکہ اور چین کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس نئے قانون سے ہانگ کانگ کی آزادی پر قدغن لگے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق، چین کے اعلٰی ترین قانون ساز ادارے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اس قانون کو اتفاق رائے سے منظور کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اس قانون پر بحث شروع ہونے کے بعد سے ہی جمہوریت نوازوں کی طرف سے ہانگ کانگ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں