بھارت: گنیش دیوتا کی پوجا کےلیے جانے والی کشتی ڈوب گئی،11 افراد ہلاک

وسطی بھارت کی ایک جھیل میں ایک کشتی غرق ہونے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو کہ گنیش دیوتا کی پوجا کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے

1268732
بھارت: گنیش دیوتا کی پوجا کےلیے جانے والی کشتی ڈوب گئی،11 افراد ہلاک

وسطی بھارت کی ایک جھیل میں ایک کشتی غرق ہونے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے قریب پیش آیا۔

کشتی پر سوار 20 سے25 افراد گنیش دیوتا کی پوجا کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

 بھارت کے محکمہ انسداد  آفات  کے مطابق ،12نعشیں جھیل  سے نکال لی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والے رواں ہفتے کے دوران گنیش دیوتا کے جنم دن کی تقریبات منا رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں