ممبئی: زمین بوس عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی نعشیں بازیاب،امدادی کاروائی جاری

بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت ڈونگری نامی علاقے میں  واقع تھی  جس کے ملبے سے  اب تک 14 افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں جبکہ  امدادی کارکنوں نے 9 افراد کو زخمی حالت میں  بھی نکالا ہے

1237033
ممبئی: زمین بوس عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی نعشیں بازیاب،امدادی کاروائی جاری

بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ روز   ایک  پرانی اور بوسیدہ 4 منزلہ  عمارت گرنے    کے نتیجے میں    ہلاک شدگان کی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔

 یہ عمارت ڈونگری نامی علاقے میں  واقع تھی  جس کے ملبے سے  اب تک 14 افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں جبکہ  امدادی کارکنوں نے 9 افراد کو زخمی حالت میں    نکالا ہے ۔

 امدادی ٹیموں کا خیال ہے کہ  اب بھی20 کے قریب افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 ممبئی دنیا کے گنجان آباد   شہروں میں شمار ہے  جہاں   بیشتر عمارتوں کی خستہ حالت  ایک  قابل توجہ مسئلہ ہے ۔



متعللقہ خبریں