ممبئی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک

ممبئی میں طوفانی بارش سے تباہی مچ گئی ہے۔شہر کی گلیاں اور سڑکیں بھی ڈوب گئی ہیں، سیکڑوں کچے مکانات گرگئے ہیں اور نشیبی علاقوں سے بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی ہے

1228974
ممبئی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک

ممبئی میں طوفانی بارش نے قہر برپا کردی۔ دیوار اور چھتیں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی 

ہوگئے۔ شہر میں تعلیمی ادارے بند اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے، کئی علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ممبئی میں طوفانی بارش سے تباہی مچ گئی ہے۔شہر کی گلیاں اور سڑکیں بھی ڈوب گئی ہیں، سیکڑوں کچے مکانات گرگئے ہیں اور نشیبی علاقوں سے بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی ہے۔

شہر میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے متعدد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوئے ہیں، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

خراب موسمی صورتحال کے باعث شہر کے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے

ممبئی میں جمعہ کی رات سے شروع ہونے والی بارش مسلسل جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 48 گھنٹوں میں550 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ 10 سال کی شدید ترین بارش ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

شہر میں انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں