ملیشیا میں دو بحری جہازوں کی ٹکر

دھماکہ ہونے سے دونوں بحری جہازوں  سے کل 6 افراد زخمی  ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا

1107367
ملیشیا میں دو بحری جہازوں کی ٹکر

ملیشیا کے جنوبی کھلے سمندر میں ایک مال برادر بحری جہاز  کے ایک دوسرے بحری جہاز سے ٹکرانے سے دھماکہ ہوا جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ملیشیا سمندری تحفظ ادارے کے حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ جنوب کے باتو پخت کھلے سمندر  میں صبح 6 بجے   کے قریب ایندھن لادے گئے بحری جہاز  پر مال چڑھانے  کے لیے قریب آنے والا ایک کارگو بحری جہاز  اس کے عقب سے جا ٹکرایا۔

دھماکہ ہونے سے دونوں بحری جہازوں  سے کل 6 افراد زخمی  ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں