بھارت: گندے نالے میں مگرمچھ

ممبئی میں نکاسی آب کے نظام میں داخل ہونے والے مگرمچھ کو 7 گھنٹے کی کوشش کے بعد بچا لیا گیا

923298
بھارت: گندے نالے میں مگرمچھ

بھارت کے جنوبی شہر ممبئی میں نکاسی آب کے نظام میں داخل ہونے والے مگرمچھ کو 7 گھنٹے کی کوشش کے بعد بچا لیا گیا۔

ممبئی کے رہائشیوں نے گندے پانی کے نالے میں تیرتے مگرمچھ کو دیکھ کر قدرتی حیات کے تحفظ کی ٹیموں کو اطلاع دی۔

ٹیموں نے 130 سینٹی میٹر لمبے اور 8 کلو گرام وزنی مگرمچھ کو بچانے کے لئے پمپوں کے ساتھ گندے نالے میں پانی کی سطح کو نیچے کیا اور نکاسی کے تمام  راستوں کو بند کر دیا۔

پندرہ افراد کی ٹیم نے 7 گھنٹے کی کوشش کے بعد مگرمچھ کو نالے سے نکال کر اس کے قدرتی ماحول میں چھوڑا۔

قدرتی حیات کے ماہرین کے مطابق لمبائی چھوٹی ہونے کی وجہ سے مگرمچھ نالے میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو سکا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مگرمچھ مون سون بارشوں کے ریلے سے  نالے میں پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں