حکومتِ نیپال نے ماونٹ ایورسٹ کو تنہا سر کرنے پر پابدی عائد کردی

نیپال  کے محکمہ سیاحت کے ایک اہلکار نے کہا کہ قواعد میں تبدیلی کوہ پیمائی کو محفوظ بنانے اور اموات میں کمی کے لیے کی گئی ہے

880150
حکومتِ نیپال نے  ماونٹ ایورسٹ کو تنہا سر کرنے پر پابدی عائد کردی

نیپال نےدنیا کی عظیم ترین چوٹی   ماؤنٹ ایورسٹ   کو تنہا سر کرنے  پر پابندی عائد کردی ہے۔

نیپال  کے محکمہ سیاحت کے ایک اہلکار نے کہا کہ قواعد میں تبدیلی کوہ پیمائی کو محفوظ بنانے اور اموات میں کمی کے لیے کی گئی ہے۔

رواں سال سب سے زیادہ کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کی ہے۔

تاہم اس بری تعداد کے باعث حادثات میں بھی اتنا ہی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

نیپال کی جانب سے نئے قواعد میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کوہ پیما کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقامی گائیڈ حاصل کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس نئے قانون سے شرپا کے لیے روزگار میں اضافہ ہو گا۔

یاد رہے کہ 1920 سے ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں 1980 کے بعد ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں