ممبئی ، عماعت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک 12 زخمی

بھارت میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں ۔

878026
ممبئی ،  عماعت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک  12 زخمی

بھارت میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں ۔ 

ممبئی کے صنعتی علاقے لوئر پریل میں واقع کمالا ملز کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی کئی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی دفتروں اور ریسٹورانٹس پر مشتمل اس عمارت میں آگ ایک ریسٹورانٹ میں لگی جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ممبئی کے کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ عمارت کے ساتھ موجود لندن ٹیکسی گیسٹرو پب میں لگی جو تیزی سے پھیلتی گئی اور عمارت کے اندر واقع ریسٹورانٹ کو تقریباً 2 گھنٹے تک اپنی لپیٹ میں لے رکھا تاہم فائربریگیڈ عملے کی سر توڑ کوششوں سے آدھے گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں