ممبئی،اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی

ممبئی کے  ایلفن سٹون سٹیشن کے قریب شدید بارش کے بعد  راہ گیر پل پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 22افراد  ہلاک  اور متعددزخمی ہوگئے جن میں سے کم ازکم 30افراد کی حالت تشویشناک ہے

816863
ممبئی،اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی

ممبئی کے  ایلفن سٹون سٹیشن کے قریب شدید بارش کے بعد  راہ گیر پل پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 22افراد  ہلاک  اور متعددزخمی ہوگئے جن میں سے کم ازکم 30افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

 ہجوم نے دوٹرین اسٹیشنوں کے درمیان موجود تنگ پل کو جلد ازجلد عبور کرنے کی کوشش میں دوڑ لگادی تھی۔ 
عینی شاہدین کے مطابق پیرل اور ایلفن سٹون روڈ سٹیشنز کے درمیان ٹکٹ گھر  کے قریب بھگدڑ مچی ، چاروں ٹرینیں بیک وقت پہنچیں اور جلدبازی میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے کچھ افراد گرگئے جس کے بعد ہجوم میں بے چینی پھیل گئی ۔ بتایاگیاہے کہ معمول سے زیادہ ا سٹیشنوں پر رش تھا کیونکہ لوگ بارش کے تھمنے کے منتظر تھے ۔ 

 



متعللقہ خبریں