ماونٹ ایورسٹ  کے کیمپ سے مزید 4 کوہ پیماوں کی لاشیں برآمد

یہ لاشیں ہفتے کے آخر میں ہلاک ہونے والے سلوواک کوہ پیما کی لاش کی تلاش کے لئے کیمپ جانے والی امدادی ٹیم کی طرف سے دریافت کی گئی ہیں

738359
ماونٹ ایورسٹ  کے کیمپ سے مزید 4 کوہ پیماوں کی لاشیں برآمد

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ  کے کیمپ سے مزید 4 کوہ پیماوں کی لاشیں ملی ہیں۔

نیپال کے سیاحتی شعبے 'ہمانٹا ڈھاکل' کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایورسٹ پر تقریباً 8 ہزار میٹر کی بلندی  کے حامل جنوبی درّے پر اور چوٹی سے قریب واقع کیمپ میں ایک خیمے سے چار کوہ پیماوں کی لاشیں ملی ہیں۔

یہ لاشیں ہفتے کے آخر میں ہلاک ہونے والے سلوواک کوہ پیما کی لاش کی تلاش کے لئے کیمپ جانے والی امدادی ٹیم کی طرف سے دریافت کی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والے کوہ پیماوں کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی اور اس دوران ایک اور امدادی ٹیم تفصیلی تحقیقی کام کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیپال  کےشعبہ سیاحت نے ہفتے کے آخر میں بھارت، امریکہ، سلوواکیہ اور آسٹریلیا کے شہریوں پر مشتمل چار کوہ پیماوں کے ایورسٹ کی چوٹی کو سر کرنے کے دوران ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے کوہ پیماوں کے نام روی کمار، رونالڈ یئیروُڈ، ولادی میر سٹربا اور فرانسیسکو اینریکو مارچیٹی  بتائے گئے تھے۔

ملنے والی حالیہ لاشوں کے ساتھ رواں سیزن کے دوران ہلاک ہونے والے کوہ پیماوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

ایورسٹ  پر سیزن کے دوران سب سے پہلے سوٹزرلینڈ کے معروف کوہ پیما  اوئلی سٹیک سولو  چوٹی کے تجربے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے تھے۔

نیپال کے شعبہ سیاحت کے مطابق رواں سیزن میں چوٹی سر کرنے کے لئے 371 کوہ پیماوں نے اجازت نامہ حاصل کیا ہے اور یہ تعداد اس وقت تک کی بلند ترین تعداد ہے۔

نیپالی حکومت نے گذشتہ سال 289 کوہ پیماوں کو چوٹی سر کرنے کی اجازت دی تھی۔



متعللقہ خبریں