تھائی لینڈ:مسافر کشتی ڈوب گئی،15 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں  عید  کی تقریبات  میں شرکت سے واپس  آنے والےمسافروں کی  کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے

572798
تھائی لینڈ:مسافر کشتی ڈوب گئی،15 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں  عید  کی تقریبات  میں شرکت سے واپس  آنے والےمسافروں کی  کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

خبر  کے مطابق تھائی حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روزدریائے چاؤبھرایا میں اُس وقت پیش آیا جب کشتی ایک پل سے ٹکرا گئی۔

اس واقعے میں  46 افراد زخمی بھی ہوئے۔

  علاقے کے نائب گورنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں