مہمند ایجنسی میں دھماکہ،چھہ اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میںآج صبح حفاظتی دستوں کی ایک گاڑی کے قریب دھماکے میں کم از کم چھ اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا

72443
مہمند ایجنسی میں  دھماکہ،چھہ اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میںآج صبح حفاظتی دستوں کی ایک گاڑی کے قریب دھماکے میں کم از کم چھ اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق ،مہمند ایجنسی کے علاقے پنڈیالی کے مقام پر حفاظتی دستوں کی گاڑی گشت پر تھی جب وہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
اس واقعے کے بعد حفاظتی دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب، مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی سے پچیس کلومیٹر دورتحصیل پنڈیالئی کے علا قہ اتمان زئی میں تین بم دھماکے ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے ایک سرکاری سکول کو نشانہ بنایا جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم اسکول کی عمارت تباہ ہو گئی۔
اس واقعہ کے بعد مہمند میں تباہ شدہ سکولوں کی تعدادایک سو چھبیس ہوگئی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں