افغانستان کے صوبہ گور میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں

کل سے صوبے میں آنے والے سیلاب سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے

2141168
افغانستان کے صوبہ گور میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں

مغربی افغانستان کے صوبہ گور میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب  پیدا ہونے سے  کم از کم 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خاص طور پر افغانستان کے شمالی علاقے میں گزشتہ ہفتے سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ۔

گور دفترِ گورنر کے ترجمان عبدالواحد حماس نے بتایا کہ کل سے صوبے میں آنے والے سیلاب سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

امدادی کاروائیوں کے  جاری  ہونے کا ذکر کرتے ہوئے حماس نے بتایا کہ فیروزکوہ ضلع میں 2 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا، تقریباً 1000 جانور  تلف ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں  کھیت تباہ ہو گئے۔   



متعللقہ خبریں