افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ترکیہ سے امدادی سامان کا عطیہ

امداد ی سامان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں بغلان، تہار اور بدخشاں میں متاثرہ افغان خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا

2141059
افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ترکیہ سے امدادی سامان کا عطیہ

افغانستان میں سیلاب زدگان کے لیے ترکیہ سے روانہ کردہ 24 ٹن انسانی امداد مزار شریف ہوائی اڈے کو پہنچ گئی۔

 ترک ہلال احمر اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی  کی جانب سے تیارہ کردہ امدادی سامان کو ترک فضائیہ کا ایک فوجی کارگو طیارہ افغانستان کے شمال میں مزار شریف ہوائی اڈے پرلے گیا۔

امداد میں 2 ہزار کمبل، 14 ہزار 300 کلو گرام خوردنی اشیاء اور 7 ٹن ادویات شامل ہیں۔

یہ  امداد ی سامان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں بغلان، تہار اور بدخشاں میں متاثرہ افغان خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتےکی شدیدبارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان 21 اضلاع بدخشاں، تہاڑ اور بغلان صوبوں میں ہوا۔

سیلاب کے باعث 300 سے زائد افراد جان بحق ہو  گئے۔

افغانستان میں، درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھلنے اورشدید بارشوں اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے  پیدا ہونےوالے سیلاب سے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔  اس بنا پر ملک میں ہر سال سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

افغانستان میں وقتاً فوقتاً آنے والی قدرتی آفات کے بعد ترک ہلال احمر، ترک تعاون و رابطہ ایجنسی اور AFAD متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی منصوبے سر انجام دیتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں