بھارت میں گرمی کا پارہ چڑھ گیا

بھارت کے شمال میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث دارالحکومت نئی دہلی اور گردونواح کی ریاستوں میں درجہ حرارت ایک دن پہلے 47.1 ڈگری تک پہنچ گیا تھا

2141277
بھارت میں گرمی کا پارہ چڑھ گیا

بھارت کے شمال میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث دارالحکومت نئی دہلی اور گردونواح کی ریاستوں میں وارننگ جاری کر دی گئی۔

نئی دہلی میں درجہ حرارت ایک دن پہلے 47.1 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کی آس پاس کی ریاستوں میں گرمی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

حکام نے لوگوں کو دوپہر کے وقت باہر جانے سے گریز کرنے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینے کی ترغیب دی۔

ماہرین نے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان ملک میں ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے ریلیوں میں شرکت کرنے والے یا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ووٹروں سے کہا کہ وہ لو کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 



متعللقہ خبریں