افغان عوام طالبان کے خلاف ملک گیر بغاوت کردیں: احمد مسعود

افغانستان میں مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے افغانستان میں عوام طالبان کیخلاف ملک گیر قومی بغاوت شروع کریں

1703740
افغان عوام طالبان کے خلاف ملک گیر بغاوت کردیں: احمد مسعود

افغانستان میں مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے افغانستان میں عوام طالبان کیخلاف ملک گیر قومی بغاوت شروع کریں۔

خبر کے مطابق، افغانستان میں قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے فیس بک پیج پر آڈیو پیغام میں افغان عوام سے کہا ہے کہ وہ پورے افغانستان میں طالبان کے خلاف ملگ گیر قومی بغاوت شروع کریں۔

واضح رہے کہ مزاحمتی محاذ کی فوجیں تاحال پنجشیر میں ہیں اور طالبان کے خلاف لڑرہی ہیں۔

احمد مسعود نے طالبان پر الزام لگایا کہ اُن کے جنگجووں نے پنجشیر کے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روک دی تھی لیکن طالبان جنگجووں نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور جنگ جاری رکھی جبکہ  گزشتہ اتوار کو طالبان کے ساتھ لڑائی میں اُن کے خاندان کے کچھ لوگ ہلاک بھی ہوئے تھے۔

تاہم، انہوں نے طالبان کے پنجشیر پر مکمل قبضے کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مزاحتمی فوجیں تاحال پنجشیر کےحساس حصے میں موجود ہیں۔

 احمد مسعود نے  کہا کہ عالمی برادری طالبان کو عسکری اور سیاسی طور پر مضبوط  ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں مگر یاد رہے کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں۔



متعللقہ خبریں