شام کے حوالے سے 18 واں آستانہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا

قازق وزارت  خارجہ کے ترجمان ایبک سمادی یاروف نے  بتایا کہ  شامی بحران کے حل کے لیے   ترکی،روس،ایران کے ہمراہ یہ اجلاس اگلے ماہ منعقد ہوگا  جس کے لیے اس وقت ضامن  اور مبصر ممالک کی شرکت کی منظوری کےلیے   امورجاری ہیں

1831305
شام کے حوالے سے 18 واں آستانہ اجلاس اگلے ماہ ہوگا

شام کے حوالے سے18 واں  آستانہ اجلاس 14 تا 16 جون کے درمیان  قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں منعقد ہوگا۔

قازق وزارت  خارجہ کے ترجمان ایبک سمادی یاروف نے  بتایا کہ  شامی بحران کے حل کے لیے   ترکی،روس،ایران کے ہمراہ یہ اجلاس اگلے ماہ منعقد ہوگا  جس کے لیے اس وقت ضامن  اور مبصر ممالک کی شرکت کی منظوری کےلیے   امورجاری ہیں۔

اس سلسلے کا آخری اجلاس  21 تا22 دسمبر 2021 کو  ہوا تھا جس میں  شام کی صورت حال ،انسانی امداد کی فراہمی،جنیوا میں واقع شامی دستور ساز کمیٹی کے امور کا دوبارہ آغاز،قیدیوں کے تبادلے اور یرغمالیوں کی بازیابی سمیت گمشدہ افرادکی تلاش جیسے امور شامل تھے۔

 



متعللقہ خبریں