شمالی کوریا کے میزائل تجربات جاری رکھنے کا عندیہ

شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کی خاطر تعطل شدہ اپنی تمام تر عسکری سرگرمیوں کو بحال کرنے پر غور کر رہا ہے

1765722
شمالی کوریا  کے میزائل تجربات جاری رکھنے کا عندیہ

شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ    کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری کی خاطر تعطل شدہ اپنی تمام تر عسکری سرگرمیوں کو بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ناقدین کے مطابق، پیونگ یانگ کی طرف سے یہ اشارہ جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کو دربارہ شروع کرنے کی دھمکی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے حال ہی میں متعدد میزائل ٹیسٹوں کے بعد امریکہ نے اس پر مزید پابندیاں عائد کی ہیں جس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا پر تناؤ و کشیدگی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں