امریکی امور خارجہ کی ترجمان نے بطور احتجاج استعفی دے دیا

امریکی امور خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

2132522
امریکی امور خارجہ کی ترجمان نے بطور احتجاج استعفی دے دیا

امریکی امور خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ دبئی ریجنل میڈیا ہب  کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006 میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔

ہالا نے اپنے  لنکڈ ان  پیج پر لکھا میں نے امریکہ کی غزہ پالیسی کی مخالفت میں 18 سال کی ممتاز خدمات کے بعد اپریل 2024 میں استعفیٰ دے دیا، اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں اور امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں۔

امور خارجہ  کی ویب سائٹ پر ہالا رہررِٹ کے بائیو پیج کے مطابق وہ سفارتکاری اور مواصلات اور باہمی افہام وتفہیم کے ذریعے رکاوٹوں کو توڑنے کے بارے میں پرجوش ہے۔

اس سے قبل امور خارجہ کے شوبطہ سیاسی و  عسکری امور کے ڈائریکٹر جوش پال اکتوبر میں مستعفی ہو گئے تھے۔

انہوں نے موجودہ غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔



متعللقہ خبریں