نیویارک میں فلک بوس عمارت میں آگ سے کم ازکم 19 افراد لقمہ اجل

گ لگنے کے واقع میں کم ازکم 63 افراد زخمی   ہوئے ہیں جن میں سے 32 کی حالت  تشویش ناک ہے

1759788
نیویارک میں فلک بوس عمارت میں آگ سے کم ازکم 19 افراد لقمہ اجل

متحدہ امریکہ  کے نیو یارک شہر میں 19 منزلہ  ایک  رہائشی  اپارٹمنٹ میں  آتشزدگی سے ابتدائی معلومات کے مطابق  19 افراد ہلاک  ہو گئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

نیویارک   آگ بجھانے  والے ادارے  کے   افسر ڈینیئل  نیگرو نے   پریس کو بتایا ہے کہ آگ لگنے کے واقع میں کم ازکم 63 افراد زخمی   ہوئے ہیں جن میں سے 32 کی حالت  تشویش ناک ہے۔

نگرو  کا کہنا ہے کہ آگ  عمارت کی دوسری اور تیسری  منزل پر واقع ایک ڈبلیکس  میں لگی  جو کہ   دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔

نیو یارک  بلدیہ میئر  ایرک ایڈمز  نے  اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اس جدید دور میں نیو یارک میں  اس قسم کا واقع اپنی نوعیت کا بد ترین  حادثہ ہو گا۔

آگ بھڑکنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں  ہو سکا تو  اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں