ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہے:امریکہ

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز نے کہا کہ ان مذاکرات میں کسی حد تک پیش رفت ہو سکتی ہے۔

1754160
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہے:امریکہ

امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں پیش رفت کی امید کا اظہار کیا ہے۔

 تاہم ساتھ ہی امریکہ کی جانب سے یورپی مذاکرات کاروں کے اس پیغام کو بھی دوہرایا گیا ہے کہ ایران فوری طور پر اپنے جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹ جائے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز نے کہا کہ ان مذاکرات میں کسی حد تک پیش رفت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ پیر کے روز سے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندے ویانا میں سن 2015 کے جوہری معاہدے کے احیاء کی کوشش میں ہیں۔



متعللقہ خبریں