کورونا کی نئی قسم اومی کرون یورپ پہنچ گئی،سفری پابندیوں کا آغاز

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ۔ کینیڈا، برازیل، پاکستان، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں

1739731
کورونا کی نئی قسم اومی کرون یورپ پہنچ گئی،سفری  پابندیوں کا آغاز

کووڈ انیس کی نئی قسم اومی کرون جرمنی، اٹلی اور برطانیہ  بھی پہنچ گئی ہے۔ 

جرمنی کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں نئےکورونا وائرس کے دو مریض اور ایک مشتبہ واقعہ ملک کے مغرب میں پایا گیا ہے۔

سب سے پہلے جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے ایک شخص میں اومی کرون کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ میں اومی کرون وائرس کے  دو تصدیق شدہ واقعات ہیں، ایک مریض چیلمسفورڈ اور ایک ناٹنگھم میں پایا گیا ہے۔ دونوں افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ کے سفر سے واپس آئے تھے۔

اٹلی کے  قومی صحت انسٹی ٹیوٹ نے بھی  تصدیق کی ہے کہ موزمبیق سے میلان واپس آنے والے ایک شخص میں اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کے علاوہ چیک جمہیوریہ میں بھی  نئے وریانٹ کا ایک مشتبہ واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کووڈ انیس کی یہ نئی قسم پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہوئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ قسم کورونا کی پہلے سے معلوم اقسام سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور یہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ابھی اس نئی قسم کے بارے میں مکمل سائنسی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ۔ کینیڈا، برازیل، پاکستان، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔



متعللقہ خبریں