جنرل برحان کی قیادت میں کونسل  کے 13 رکن  ایوان ِ صدارت میں پہلی بار یکجا

سوڈانی عوام کو مطمئن کرنے والے  ایک مکمل ماڈل کو پیش کرنے اور قلیل مدت  میں  سول حکومت قائم کرنے کی ضمانت بھی دی ہے

1733970
جنرل برحان کی قیادت میں کونسل  کے 13 رکن  ایوان ِ صدارت میں پہلی بار یکجا

سوڈان میں حال ہی میں قائم ہونے والی حاکمیت کونسل کے صدر جنرل عبدالفتح الا برحان   نے دسمبر 2018 کے عوامی انقلاب  کے آزادی، امن و انصاف  کے  مطالبات کو عملی  جامہ پہنانے  کا عندیہ دیا ہے۔

حاکمیت کونسل  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برحان کی قیادت میں کونسل  کے 13 رکن  ایوان ِ صدارت میں پہلی بار یکجا ہوئے۔

اجلاس میں جنرل برحان نے آزادی ، امن و انصاف سمیت عوامی انقلاب کے تمام  اہداف کو سر انجام  دینے کا عندیہ دیا ہے۔

کونسل کے ارکان نے ملکی انتظامیہ میں سوڈانی عوام کو مطمئن کرنے والے  ایک مکمل ماڈل کو پیش کرنے اور قلیل مدت  میں  سول حکومت قائم کرنے کی ضمانت بھی دی ہے۔

سوڈان میں 25 اکتوبر کی صبح وزیراعظم عبداللہ حمدوق اور متعدد سیاست دانوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ اگلے دن حمدوق کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

حمدوق، جنہیں فوجی مداخلت کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا، نے کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کسی بھی بات چیت میں شامل ہوئے بغیر، 25 اکتوبر سے قبل حالات کی بحالی   کی شرط کے پابند ہیں۔

 



متعللقہ خبریں